وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے گھناؤنے واقعے کا سخت نوٹس لیا اور شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے صوبائی وزیر قانون، متعلقہ ایم این اے، ایم پی اے اور چیف سیکریٹری پر مشتمل وفد کو فوری طور پر کرم کا دورہ کرنے کی ہدایت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وفد کرم جاکر وہاں کے معروضی حالات کا خود جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے، کرم میں صورتحال کو بہتر بنانےکیلئےپہلے والے جرگے کو پھر سے فعال کیا جائے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں تمام شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے پروونشل ہائی ویز پولیس کے قیام پر کام کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئےصوبائی حکومت پولیس اور تمام متعلقہ ادارے مل کر سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئےمالی امداد کا بھی اعلان کیا اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔