ریاض: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےسعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کا تفصیلی دورہ کیا.سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے قائمقام ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ڈاکٹر صالح ال مراببہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا.
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے مختلف شعبے دیکھے اور کال سنٹر کا بھی معائنہ کیا.انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ میں جدید کال سنٹر کے قیام کو سراہا.وزیر داخلہ نے ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ میں ایڈوانس ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا اور پاسپورٹ کے جدید نظام کی تعریف کی.
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے قائمقام ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ڈاکٹر صالح ال مراببہ سے بھی ملاقات کی.دونوں شخصیات نےپاسپورٹ کی وصولی سے اجراء تک کا نظام سہل بنانے اور جعلسازی کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا. ملاقات میں ای گیٹز پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی.
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں پاسپورٹ نظام کو مزید آسان اور فول پروف بنانے کیلئےسعودی ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی معاونت سودمند ثابت ہو سکتی ہے۔ باہمی تعاون سے عوام کو سہولت ملے گی اور دھوکہ دہی سے نجات ملے گی.
وزیرداخلہ نے کہا سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے کال سنٹر کی طرز پر پاکستان میں بھی کال سنٹر بنایا جائے گا۔سعودی عرب کے تعاون سے پاسپورٹ میں جعلسازی و کاغذات میں ردوبدل کرنے والوں کو پاکستان میں ہی پکڑا جا سکتا ہے. واضح رہے کہ پاسپورٹ میں ردوبدل و جعلی کاغذات پر سعودی عرب جانے والے 3700 پاکستانیوں کو سعودی حکام نے اپنے ائر پورٹس پر پکڑا تھا.
وقافی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سعودی عرب میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی نائب وزیر کھیل بدر بن عبدالرحمن سے ملاقات کی ہےجس میں مختلف کھیلوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ریاض میں سعودی عرب کے نائب وزیر کھیل بدر بن عبدالرحمن ال قادی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں کرکٹ کے فروغ۔ پلیئرز ڈویلپمنٹ اور سٹیڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سعودیہ کے نائب وزیر کھیل کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کیلئے پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔چئیرمین پی سی بی نے پلیئرز ڈویلپمنٹ اور سٹیڈیمز کی تعمیر کیلئےہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودیہ کا ایمپائرز۔ کوچز اور کھلاڑیوں کے ایکسچینج پروگرام متعارف کرانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے وویمنز کرکٹ کے فروغ کیلئے مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کے کھیل کے فروغ کیلئےہر سطح پر معاونت فراہم کریں گے اور وویمنز کرکٹ پر بھی سعودیہ کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔پی ایس ایل سے کھلاڑیوں کے پول میں اضافہ ہو رہا ہے۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نائب وزیر کھیل کو پی ایس ایل دیکھنے کیلئے پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔سعودیہ کے نائب وزیر کھیل نے چیمپئنز ٹرافی اور پی ایس ایل کے پاکستان دورے کی دعوت پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔