ولن یا کسی بدمعاش کا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، سمونا چکرورتی

بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ سمونا چکرورتی نے فلموں میں منفی کردار کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زور دار قسم کے ولن کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ اپنی نئے تخلیقی سفر میں بدمعاش یا کسی انٹیلی جنس افسر کے کردار کی تلاش میں ہیں۔

بھارتی ٹیلی ویژن کے سیریل بڑے اچھے لگتے ہیں کے حوالے سے مشہور 36 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انکی بڑی خواہش ہے وہ فکشن میں کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ اداکار کبھی مکمل طور پر مطمئن نہیں ہوتے اور چاہتے ہیں کہ مختلف قسم کا کام کریں اسی لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں فکشن اور مختلف قسم کے کام کروں۔

واضح رہے کہ سمونا چکرورتی نے کامیڈی اور سلیبریٹی شوز جیسے کامیڈی نائٹس ود کپل اور کپل شرما شو میں بھی کام کرکے کافی نام کمایا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں