پیرس اولمپکس کے شمشیر زنی کے مقابلوں میں مصر کی نمائندگی کرنے والی ندا حافظ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 7 ماہ کی حاملہ ہیں۔ ندا نے پہلے مقابلے میں امریکی حریف کو شکست دی۔ راؤنڈ آف سکسٹین میں وہ جنوبی کوریا کی کھلاڑی سے شکست کھا گئیں۔
تیسری مرتبہ اولمپکس میں شرکت کرنے والی ندا حافظ کہتی ہیں کہ امید سے ہونے کے باوجود مقابلہ کرنا ان کیلئے باعث فخر ہے۔
پیرس اولمپکس میں مصر کی ندا حافظ نے حاملہ ہونے کے باوجود شمشیر زنی کے مقابلوں میں حصہ لیا اور پہلے میچ میں امریکا کی ایلزبتھ کو شکست دی لیکن راؤنڈ آف سکسٹین میں ندا کو کورین کھلاڑی کے ہاتھوں شکست ہوئی۔
ندا حافظ نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ وہ 7 ماہ کی حاملہ ہیں اور امید سے ہونے کے باوجود مقابلہ کرنا ان کےلیے فخر کی بات ہے۔
تیسری مرتبہ اولمپکس میں شرکت کرنے والی ندا حافظ کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں شوہر اور فیملی کا اعتماد ملا جس کہ وجہ سے وہ یہاں تک پہنچی ہیں۔