ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی مشترکہ مالیت کتنی ہے؟

بھارتی سابق کپتان و موجودہ کھلاڑی ویرات کوہلی اور اُن کی اہلیہ، اداکارہ انوشکا شرما کی مشترکہ مالیت 1300 کروڑ روپے ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کھیل و تفریحی دنیا کی سب سے زیادہ معروف شخصیات ہیں جن کے اپنے ذاتی کاروبار بھی ہیں۔

اس جوڑی کا بطور ہمسفر، سفر کا آغاز 11 دسمبر 2017 کو اٹلی کے شہر ٹسکنی میں ایک نجی تقریب سے شروع ہوا تھا۔

ان کا شمار ہندوستان کے امیر ترین جوڑوں میں ہوتا ہے جن کی مجموعی مالیت 1300 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

ویرات کوہلی کی آمدنی کے ذرائع

ویرات کوہلی بی سی سی آئی کے ساتھ اپنے گریڈ A+ کے معاہدے کے ذریعے سالانہ 7 کروڑ روپے کماتے ہیں۔

وہ ٹیسٹ کے لیے 15 لاکھ روپے، ون ڈے کے لیے 6 لاکھ روپے، اور T20 کے لیے 3 لاکھ روپے کی میچ فیس بھی وصول کرتے ہیں۔

IPL میں رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کے ساتھ بھی ان کی وابستگی ہے جہاں سے وہ فی سیزن 15 کروڑ روپے کماتے ہیں۔

ویرات کوہلی متعدد برانڈز کے ایمبسیڈر بھی ہیں، وہ ایک برانڈ کی تشہیر کے لیے فیس کے طور پر 7.50 کروڑ روپے سے لے کر 10 کروڑ روپے تک وصول کرتے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا بھی ویرات کوہلی کی بڑے پیمانے پر آمدنی میں مزید اضافہ کرتا ہے جس میں انسٹاگرام پر فی پوسٹ پر وہ 8.9 کروڑ روپے اور X (سابقہ ​​ٹویٹر) پر فی پوسٹ کے وہ 2.5 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔

ویرات کوہلی ریستوران چین اور ملبوسات کے برانڈ جیسے کاروبار کے بھی مالک ہیں۔

انوشکا شرما کی آمدنی کے ذرائع

’ڈی این اے‘ کے مطابق انوشکا شرما جو اپنی شاندار اداکاری کے لیے پہچانی جاتی ہیں، ہر فلم سے تقریباً 7 کروڑ روپے کماتی ہیں۔

انوشکا شرما مختلف برانڈز کی ایمبیسڈر بھی ہیں جہاں سے وہ 5 سے 10 کروڑ روپے فی تشہیر وصول کرتی ہیں۔

ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی بھی ان کی آمدنی میں بھی اضافہ کرتی ہے، مختلف رپورٹس کے مطابق وہ فی انسٹاگرام پوسٹ تقریباً 95 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔

2013ء میں انوشکا نے اپنے بھائی کے ساتھ کلین سلیٹ فلمز کی مشترکا بنیاد رکھی تھی جس کے بینر تلے انہوں نے انڈسٹری کو کامیاب فلمیں اور ویب سیریز جیسے کہ ’NH10،‘ ’پری،‘ اور ’پاتال لوک‘ دی ہیں۔

اس کے علاوہ انوشکا شرما ایک کلوتھنگ برانڈ بھی ہے، وہ ناصرف کاروباری شخصیت بلکہ ایک سرمایہ کار خاتون بھی ہیں۔

جوڑے کی مشترکہ مالیت:

جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما مجموعی طور پر 1300 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے مالک ہیں۔

’انڈیا ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق کوہلی کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 1050 کروڑ روپے ہے جو ان کی کرکٹ کی آمدنی اور مختلف کاروباری منصوبوں سے جمع ہوئی ہے جبکہ انوشکا شرما کی مجموعی مالیت تقریباً 255 کروڑ روپے ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں