ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

تاروبا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر میزبان ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے شرفین ردرفورڈ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 بالوں پر 50 رنز بنائے جبکہ 6 چھکوں کی مدد سے 39 بالوں پر 68 رن بنا کر نمایاں رہے۔ شرفین ررفورڈ کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی بہتر کھیل پیش نہ کر سکا۔

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے 3، ٹم ساؤتھی اور فرگوسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جیمز نیشم اور مچل سینٹنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے 150 رنز ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں پر 136 رنز ہی بناسکی۔ گلین فلپس کے 40 رنز اور مچل سینٹنر کے آخری اوور میں 3 چھکے بھی نیوزی لینڈ کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے۔

ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف نے 4 اور گڈاکیش موتی نے 3 کھلاڑی آوٹ کئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں