ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی تجربہ کار کھلاڑی ڈینڈرا ڈوٹن نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔
واضح رہے کہ ڈوٹن نے اگست 2022 میں ٹیم کے ماحول کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بعد جارح مزاج بیٹر ٹیم میں سلیکشن کےلیے دستیاب ہوں گی۔
ڈینڈرا ڈوٹن نے بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ڈوٹن کی واپسی کی تصدیق کردی۔