اوٹاوا (نامہ نگار) کینیڈین ایئرلائنز میکسیکو کے شہر پورٹو والارٹا میں پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہیں، جنہیں پچھلے ہفتے کے اختتام سے جاری تشدد کی وجہ سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔
ایئر کینیڈا، ایئر ٹرانسیٹ، ویسٹ جیٹ ایئرلائنز اور پورٹر ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ مشہور مغربی میکسیکن ریزورٹ شہر کیلئے پروازیں دوبارہ چلائینگے جبکہ ویسٹ جیٹ نے گوادالاجارا اور مانزانيلو کیلئے بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میکسیکو کے متعدد علاقوں میں سیاحوں اور مقامی شہریوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ محفوظ رہیں تاکہ اتوار کو ایک بدنام زمانہ کارٹیل رہنما کی ہلاکت کے بعد پھیلنے والے تشدد سے بچ سکیں۔26000 سے زائد کینیڈین شہریوں نے میکسیکو میں اپنی رجسٹریشن اوٹاوا میں کروائی ہے۔گلوبل افیئرز کینیڈا نے شہریوں کو ہائی الرٹ رہنے اور احتیاط کرنے کی ہدایت جاری رکھی ہے۔

