ویسٹ یارکشائر:دو پاکستانی نژاد لڑکیاں کی گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری

دو نابالغ پاکستانی نژاد بہنوں15 سال کی حلیمہ احمد اور 14 سال کی خدیجہ احمدگھر سے سامان لے کر نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری.ویسٹ یارکشائر پولیس نے دو نابالغ پاکستانی نژاد بہنوں کی گمشدگی کی اطلاع کے بعد ایک ہنگامی اپیل جاری کی ہے۔برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ 15 سال کی حلیمہ احمد اور 14 سال کی خدیجہ احمد بدھ کی صبح 8 بجے ہالیفیکس، ویسٹ یارکشائر میں اپنے گھر سے لاپتہ ہو گئیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں بہنیں رات کے وقت غائب ہوئیں اور آخری بار سی سی ٹی وی میں نظر آئیں جہاں وہ سامان کے ساتھ گھر سے نکل رہی تھیں۔ دونوں بہنوں نے سیاہ رنگ کے کپڑے اور سر پر اسکارف پہن رکھے تھے۔ ایک کے پاس روشن گلابی رنگ کا بیگ اور چھوٹا چاندی کا سوٹ کیس تھا جبکہ دوسری کے پاس چھوٹا گلابی سوٹ کیس تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں