سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے بھی قومی ٹیم کیلئےنیک خواہشات کا اظہار
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ڈریسنگ روم میں جا کر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پلئیرز کو مبارکباد دی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مینجر نوید اکرم چیمہ۔ہیڈ کوچ مائیک ہیسن۔ کپتان سلمان آغا اور دیگر پلئیرز کو بھی مبارکباد دیتے ہوۓ کہا کہ آپ نے اپنی کارکردگی سے پاکستان کا نام روشن کیا، محنت۔ ٹیم ورک اور پروفیشنل ازم کا نتیجہ ہمیشہ جیت کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ کھلاڑیوں کی قابل تحسین کارکردگی کو شائقین کرکٹ نے بھی سراہا ہے۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف سیریز جیتنے کا کریڈٹ کھلاڑیوں کی محنت اور پروفیشنل ازم کا نتیجہ ہے، ٹیم کے اچھے کمبینیشن نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ امید ہے کہ قومی ٹیم آئندہ بھی ایسی ہی کارکردگی کے ذریعے شائقین کرکٹ کی توقعات پر پورا اترے گی۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے بھی قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

