ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 10 وکٹ سے شکست دی

کولمبو (سپورٹس ڈیسک)ویمنز ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو بآسانی 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔ میچ بارش کی وجہ سے 20-20 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

سری لنکا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے، جبکہ جنوبی افریقہ نے مقررہ ہدف 15ویں اوور میں بغیر کسی وکٹ کے حاصل کر لیا۔ پروٹیز کپتان لورا وولوراڈٹ 60 اور برٹس 55 رنز بنا کر ناؤٹ رہیں۔ سری لنکا کی جانب سے وشمی گونا رتنے 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں اور جنوبی افریقہ کی ننکولو لیکو ملبا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں