ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے اسکاٹ لینڈ، بھارت نے سری لنکا کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے اسکاٹ لینڈ اور بھارت نے سری لنکا کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
جنوبی افریقا نے اسکاٹش ٹیم کو 80 رنز سے ہرا کر گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، ایک اور میچ میں بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دیکر گروپ اے میں دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پانچ وکٹ پر 166رنز بنائے۔میر یزین کیپ اور تزمین برٹز نے 43، 43 رنز اسکور کیے، کپتان لارا وولوارٹ نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔
جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 18ویں اوور میں صرف 86 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کیتھرین فریسر نے 14 اور ایلسا لسٹر نے 12رنز بنائے، نون کولو لیکو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
گروپ اے کے میچ میں بھارتی بیٹرز نے سری لنکا کے خلاف شاندار بیٹنگ کی، شفالی ورما اور سرمتی مندھانا نے 98 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی، سرمتی 50 اور شفالی 43 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں، پھر کپتان ہرمن پریت نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 3 وکٹ پر 172 تک پہنچایا۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن شروع ہی میں لڑکھڑا گئی، 6 رن پر 3 وکٹیں گر گئیں، مڈل میں کاویشا دلہاری نے 21 انوشکا نے 20 اور اما کنچانا نے 19 رنز بنائے لیکن ٹیم 90 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔بھارت کی ارون دھتی ریڈی اور آشا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں