وینکوورمیں قونصل جنرل پاکستان اور صدر یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کی ملاقات

وینکوور(نامہ نگار) کینیڈا میں تعینات قونصل جنرل آف پاکستان شہزاد حسین نے یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے صدر اور وائس چانسلر ڈاکٹر بینوا آنتوان بیکن سے ملاقات کی، جس میں تعلیمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور پاکستانی طلباء کو سہولتیں فراہم کرنے کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

قونصل جنرل شہزاد حسین نے کہا کہ بیرونِ ممالک زیرِ تعلیم پاکستانی طلباء کو بہتر سہولتیں دینا پاکستانی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اور یہ ملاقات تعلیمی روابط کو فروغ دینے کیلئے کی گئی۔

ڈاکٹر بینوا آنتوان بیکن نے قونصل جنرل کو یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلباء اور پاکستانی اداروں کے ساتھ جاری تعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔ دونوں فریقین نے یونیورسٹی کے ساتھ تعلیمی تعاون کو مزید بڑھانے کے مختلف امکانات پر تبادلۂ خیال کیا اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس ملاقات میں یونیورسٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے عالمی روابط شیرل ڈومیرسک بھی شریک تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں