ویڈیو: خاتون نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی آنکھوں پر کالی مرچوں کا اسپرے کیوں کیا؟

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی آنکھوں پر مسافر خاتون نے کالی مرچوں کا اسپرے کردیا، ڈرائیور نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

امریکا کے شہر لیکسنگٹن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک گوری خاتون نے آن لائن سروس اوبر کے ایشیائی ڈرائیور پر حملہ کیا ہے، خاتو جو کہ پچھلی سیٹ پر اپنی دوست کے ساتھ موجود تھی اس نے اشتعال میں آکر کالی مرچوں کا اسپرے سیدھا ڈرائیوی کی آنکھ پر کیا۔

مذکورہ واقعہ منگل کی رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب پیش آیا، نیویارک پوسٹ کے مطابق جینفر گوئل بیلوٹ نامی خاتون اپنی دوست کے ہمراہ اوبر ٹیکسی سروس میں سوار ہوئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ڈراوئیور فون پر بات کرنے میں مصروف ہے تو جینفر اچانک اٹھتی ہے اور ہاتھ بڑھا کر ڈرائیور کی آنکھوں پر کالی مرچوں کا اسپر کرتی ہے۔

اس دوران ڈرائیور حملے سے بچنے کی کوشش کرتا ہے اور باہر نکلنے کی کوشش کرتا ہے، تاہم خاتون اسے پکڑنے کی کوشش کرتی ہے، تھوڑی تگ و دو کے بعد ڈرائیور باہر نکلنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

اسے نسلی تعصب کے فعل سے بھی تعبیر کیا جارہا ہے کہ خاتون نے صرف ڈرائیور کے ایشیائی ہونے یا اس کی رنگ کی وجہ سے اس پر حملہ کیا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے اب تک اس حملے کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔

اوبر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ کے لیے جینفر نامی خاتون کے لیے اپنی سروس استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، کسی پر اس طرح کا حملہ ناقابل قبول ہے۔

پولیس نے اسی رات 12 بج کر 45 منٹ پر جینفر کو گرفتار کرلیا تھا، خاتون پر تھرڈ ڈگری حملے اور خراب رویے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ اسے اگلے دن عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں