ٌلاہور:پاک آسٹریلیا میچ میں آسٹریلوی ہائی کمشنر کی قذافی سٹیڈیم آمد

(فوٹو/ویڈیو:پی سی بی)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میچ میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین بھی قذافی سٹیڈیم میں موجود رہے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم آمد پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور آسٹریلین ہائی کمشنر ٹموتھی کین میچ سے خوب لطف اندوز ہوۓ۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے قذافی سٹیڈیم کی خوبصورتی اور شائقین کرکٹ کے جوش و خروش کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا قذافی سٹیڈیم میں آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔