راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) ٹرائی نیش سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا نے 147 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
سری لنکا کی جانب سے پاتھم نیسانکا نے 58 گیندوں پر ناقابلِ شکست 98 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ کوسل مینڈس نے 25 رنز بنائے اور میدان میں موجود رہے، جبکہ دیگر بیٹر کامل میشارا 12 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ اس فتح کے ساتھ سری لنکا نے ٹرائی نیش سیریز میں اپنی پہلی جیت دھر لی ہے اور فائنل میں رسائی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

