ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 امریکی سفیر واپس بلا لیے

واشنگٹن (سی این این)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 امریکی سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ دنیا بھر میں امریکی سفارت خانے ان کی امریکا فرسٹ پالیسی کی واضح عکاسی کریں۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے واپس بلائے جانے والے سفیروں کے نام ظاہر نہیں کیے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک میں تعینات سفیر دراصل اس ملک میں صدر کے نمائندے ہوتے ہیں، اس لیے صدر کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ایسے سفیروں کا تقرر کریں جو ان کے ایجنڈے اور پالیسیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھا سکیں۔

حکام کے مطابق صدر ٹرمپ سفارتی سطح پر بھی امریکا فرسٹ ایجنڈے کے نفاذ کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔