سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے کے گھر سے بم بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔امریکی ادارے پینٹاگون کے مطابق ٹرمپ پر حملہ آور ہونے والے تھامس کروکس کے گھر سے بم بنانے کا سامان ملا ہے۔پینٹاگون کے مطابق حملہ آورتھامس کروکس کا کوئی فوجی بیک گراؤنڈ نہیں۔امریکی ادارے کے مطابق حملہ آور کی گاڑی میں دھماکاخیز اشیاء بھی تھیں، گاڑی ٹرمپ کی ریلی کے مقام سے نزدیک پارک تھی۔