ٹرمپ کاتارکین وطن کوملک بدر کرنے کیلئے وائٹ ہاؤس میں دو اعلیٰ تقرریوں کا عندیہ

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو اپنی مہم کے دوران وعدوں کی جانب قدم اٹھایا جس میں تارکین وطن کیلئے سرحد بند کرنے اور غیر دستاویزی تارکین وطن کو بڑے پیمانے پر ملک بدر کرنے کیلئے آنے والے وائٹ ہاؤس میں دو اعلیٰ تقرریوں کا عندیہ دیا ھے۔

اسٹیفن ملر ایک سابق اسپیچ رائٹر اور مہم کے مشیر جنہوں نے ٹرمپ کی پہلی انتظامیہ کے دوران پالیسیاں بنانے میں مدد کی تھی، جس میں مسلم اکثریتی ممالک سے سفر پر پابندی اور سرحد پر خاندانوں کی علیحدگی شامل ہے .

ٹام ہومن، امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے سابق قائم مقام سربراہ تھے ، اب دوبارہ سرحدی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملک بدری کے انچارج “بارڈر زار” کے طور پر کام کریں گے، ٹرمپ نے رات کو دیر گئے سوشل میڈیا پر اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں