جکارتہ (ایجنسیاں)انڈونیشیا کے صدر پربوو سبیانٹو دجوجوہادیکوسومونے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قیادت والے امن بورڈ سے فلسطینی عوام کو کوئی فائدہ نہ پہنچا یا وہ انڈونیشیا کے مفادات کے خلاف گیا تو انڈونیشیا اس سے علیحدہ ہو جائے گا۔صدر سوبیانٹو نے یہ بات جکارتہ میں اسلامی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی اور واضح کیا کہ انڈونیشیا نے بورڈ میں شمولیت کا مقصد فلسطینی حقوق اور آزاد فلسطینی ریاست کے تحفظ کو آگے بڑھانا تھا۔
انڈونیشیا میں مذہبی اور سیاسی حلقوں کی آراء مختلف ہیں، کچھ کا کہنا ہے کہ اگر بورڈ فلسطینی مقصد کی حمایت نہ کرے تو ملک کو اس سے نکل جانا چاہیے۔مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کے باعث امن بورڈ سے متعلق بات چیت عارضی طور پر روک دی گئی ہے کیونکہ زیادہ توجہ ایران کی جنگ اور خطے میں کشیدگی پر مرکوز ہے۔

