ٹرمپ کا دورہ : سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر آمادہ

ریاض(ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے چار روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے، جہاں انہوں نے ریاض میں محمد بن سلمان کے ساتھ توانائی، دفاع، کان کنی اور دیگر شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

سعودی عرب کی جانب سے جس 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا ہے اس میں سے 142 ڈالر دفاعی سازو سامان کی خرید پر خرچ کیے جائیں گے۔

رائٹرز نے اپریل میں رپورٹ کیا تھا کہ امریکا مملکت کو 100 بلین ڈالر سے زائد مالیت کا اسلحہ پیکج پیش کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

مذاکرات پر بریفنگ دینے والے دو ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ امریکا اور سعودی عرب نے ریاض کی جانب سے لاک ہیڈ ایف-35 طیاروں کی ممکنہ خریداری پر تبادلہ خیال کیا تھا، کہا جاتا ہے کہ اس جنگی طیارے میں سعودی عرب طویل سے دلچسپی لے رہا ہے۔

رائٹرز کے مطابق یہ فوری طور پر واضح نہیں تھا کہ آیا منگل کو اعلان کردہ معاہدے میں وہ طیارے شامل تھے یا نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جن کے ساتھ ارب پتی ایلون مسک سمیت امریکی کاروباری رہنما بھی ہیں، بدھ کو ریاض سے قطر اور جمعرات کو متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے امریکا-سعودی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’ اگرچہ توانائی ہمارے تعلقات کا ایک سنگ بنیاد ہے، لیکن سعودیہ میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔’

اپنا تبصرہ لکھیں