ٹرمپ کا ریپبلکن اجلاس میں فرانسیسی صدر میکرون کا کھلے عام مذاق

واشنگٹن(ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا سب کے سامنے مذاق اڑایا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی دھمکی کے بعد فرانسیسی صدر نے ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کو قبول کرلیا۔

امریکی صدر نے طنزیہ انداز میں بتایا کہ انہوں نے میکرون سے کہا تھا کہ اگر پیر تک تمام امریکی شرائط نہ مانیں گئیں تو فرانس سے درآمد ہونے والی تمام مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا جائے گا۔

ٹرمپ کے مطابق میکرون نے فوری طور پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈونلڈ، آپ جو چاہیں گے وہی ہوگا، بس عوام کو مت بتانا‘‘۔امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ دیگر ممالک نے بھی ابتدا میں انکار کیا تھا، تاہم صرف تین منٹ کے اندر سب نے قیمتیں بڑھانے پر آمادگی ظاہر کردی۔