ٹرمپ کو Hush Money کیس میں بڑا ریلیف،سماعت 26 نومبر تک ملتوی

نیو یارک(نمائندہ خصوصی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو Hush Money کیس میں بڑا ریلیف ، کیس کی سماعت آئندہ 26 نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔نیو یارک میں ڈسٹرکٹ جج Juan M Merchan نے ٹرمپ کی اپیل پر فیصلہ جاری کر دیا .ٹرمپ کی طرف سے کیس کی تاریخ امریکی انتخابات کے بعد تک ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ۔ اب اداکارہ سٹومی ڈانئل کیس Hush Money کیس میں 18 سبتمبر کو سماعت ہونے تھی جسے اب نومبر کے انتخاب کے تین ہفتے بعد تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔ٹرمپ کو کل 34 الزامات پر جیوری نے مجرم قرار دیا تھا اور اب ٹرمپ کو سزا سنائی جانا ہے ۔ ٹرمپ کےُلئے اس کیس کی تاریخ الیکشن کے بعد تک ملتوی ہونا بڑا ریلیف ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں