سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں امریکا نے پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو گرفتار کرلیا۔ آصف مرچنٹ پر الزام ہے کہ وہ ٹرمپ سمیت امریکی حکام کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق آصف مرچنٹ مبینہ طور پر ایرانی حکومت سے بھی رابطے میں تھا، اس گرفتاری کے بعد امریکی حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی بڑھا دی تھی۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق آصف مرچنٹ پر الزام ہے کہ وہ ایک ہٹ مین کے ساتھ امریکی حکام کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔آصف مرچنٹ کو 12 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا جب وہ امریکا چھوڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔وائیٹ ہائوس نے آصف مرچنٹ کے ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے.