ٹورنٹو:سفارتخانہ پاکستان کینیڈاکے زیراہتمام” یوم تشکر”پروقار تقریب کا انعقاد

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)کینیڈامیں’ ’آپریشن بنیانِ مرصوص‘‘میں عسکری فتح کے حوالے سے سفارتخانہ پاکستان کینیڈاکے زیراہتمام پروقار تقریب، کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کا مقصد پاکستان کی عسکری فتح کے دن کومناناتھا۔اس موقع پرقونصل جنرل پاکستان انجینئرخلیل باجوہ نے خصوصی گفتگوکی ۔ انہوں نے کہا ہم آج یوم تشکر کے موقع پر پاکستان کے غیور عوام اور افواج پاکستان کی بہادری اور بےمثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے’’آپریشن بنیانِ مرصوص‘‘اور معرکہ حق میں مادر وطن پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔

’’جنگ نیوزکینیڈا‘‘نےقونصل جنرل پاکستان انجینئرخلیل باجوہ سے خصوصی گفتگوکی۔ آج آپ کیا خیالات کا اظہار کریں گے کہ آپ نے بہت بڑی ایکمعرکہ مارا ہے پاکستان نے اور ایک منہ توڑ جواب دیا ہے پاکستان نے تو آپ اس کے بارے میں کیا کہیں گے؟

قونصل جنرل پاکستان انجینئرخلیل باجوہ نے کہاجی آج پوری پاکستانی قوم پاکستان کے اندر بھی اور پوری دنیا بھر میں جہاں جہاں پہ بھی ہمارے پاکستانی بھائی موجود ہیں آج ہم یوم تشکر منار رہے ہیں اور اس یوم تشکر کے حوالے سے ہم اللہ تعالیٰ کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ اس نے ہماری پوری پاکستانی قوم کو ہماری مسلح افواج کو وہ جذبہ وہ ہمت اور وہ ہمیئت عطا کی کہ ہم نے اپنی دشمن کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کیا اور ان کے 6 طیارے مار گرائے اور اس کے علاوہ ان کی بے شمار دفاعی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا۔

ایک اور سوال کے جواب میں قونصل جنرل پاکستان انجینئرخلیل باجوہ نے بتایاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہم پورے خطے کے اندر جو ہے وہ امن کے خواہاں ہیں لیکن دشمن جو ہے ہماری اس امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے اور مل بیٹھ کر دونوں ممالک اپنے تنازعات کا حل جو ہے وہ نکالنے کی کوشش کریں تو یہ دونوں ممالک کیلئے بہتر ہوگا اور اس معاملے میں کشمیر جو ہمارا ایک کور ایشو ہے دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ کا باعث ہے اس کااقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا انتہائی ضروری ہے۔

پوری پاکستانی قوم اپنی تمام مسلح افواج بحری، بری اور فضائی ان سب کے ہم شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس نازک موقع کے اوپر جبکہ دشمن جو ہے وہ اپنی عددی اعتبار پہ اور اپنی جنگی ساز و سامان پہ اپنے رافیل تیاروں کے اوپر بہت غرور کر رہے تھے لیکن الحمدللہ ہماری مسلح افواج ان کی مستعدی ان کی تیاری اور ان کے بھرپور جوابی وار نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔ بہت شکریہ

اپنا تبصرہ لکھیں