ٹورونٹو (نمائندہ جنگ) ٹورنٹو کی معروف سماجی شخصیت وسیم بٹ کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد رضائے الٰہی سے لاہورمیں انتقال کر گئیں۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔مرحومہ کی نمازِ جنازہ اور تدفین لاہورکے آبائی قبرستان میں کی گئی، جس میں قریبی عزیز، احباب، اور کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مرحومہ نہایت نیک سیرت، ملنسار خاتون تھیں، ان کے انتقال پر اہلِ خانہ کیلئے دوست احباب نے تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔وسیم بٹ نے احباب سے دعامغفرت کی اپیل کی ہے.اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔
مزید معلومات یا تعزیتی رابطے کیلئے:
📞 وسیم بٹ: 6667-400-647-1+

