ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے پاکستان جانے والے 130 مسافر آف لوڈکردئیے.تاحکم ثانی کوئی فلائٹ کینیڈاسے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوسکتی.
واضح رہے بھارت کے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان کے ایئر اسپیس کو بند کردیا گیا ہے، تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملک کے ایئر اسپیس کو 48 گھنٹے کیلئےبند کیا گیا ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر اسپیس پورے پاکستان کیلئےبند کیا گیا ہے۔