ٹورنٹو(اشرف خان لودھی سے)بے نظیربھٹوکی 72ویں سالگرہ کے موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی کینیڈاکے صدرچودھری جاویدگجرنے اپنے ڈیرے پرشہیدبی بی کی سالگرہ کاکیک کاٹنے کی تقریب کااہتمام کیاجس میں پاکستان پیپلزپارٹی کینیڈاکے عہدیداران کے علاوہ پاکستان سے گئے ہوئے مہمانوں نےخصوصی طورپرشرکت کی ۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری جاویدگجرنےمہمانوں سے خطاب میں کہاکہ آپ اپنی گوناگومصروفیات کے باوجودیہاں بی بی شہیدکی سالگرہ کاکیک کاٹنے کی تقریب میں جمع ہیں میں آپ سب کابے حدمشکورہوں۔میراتعلق پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ تقریباً37سال سے ہے پوری زندگی ہی گزرگئی ہے ۔
ادنیٰ کارکن ہوں پیپلزپارٹی کا۔بی بی کے ساتھ بہت یادیں وابستہ ہیں یعنی 86سے لیکرآخری ملاقات 3اکتوبر2007کومیری ملاقات ہوئی وہ ناکہ ایک وزیراعظم تھی بلکہ وہ ایک رول ماڈل تھی اسلامک دنیاکیلئے لیکن انہیں شہیدکردیاگیا۔2007میں جس جگرے سے جس دھڑلے سے پاکستان گئیں اورجب لندن میں 3اکتوبر2007میں بی بی نے جب اناونس کیاکہ میں پاکستان جائونگی توانہیں بہت سے احباب نے بہت سے دوستوں نے یہاں تک کے اسٹیبلشمنٹ نے انہیں پاکستان جانے سے روکامگروہ نہ مانیں۔
اب بی بی شہیدکے جانشین بلاول بھٹوبہت جلدپاکستان کے وزیراعظم ہونگے آپ سب نے دیکھاکہ کس طرح بلاول بھٹونے پاکستان کامقدمہ لندن میں ،نیویارک میں اوراقوام متحدہ میں پیش کیااورساری دنیاسے تسلیم کروایاکہ پاکستان کاموقف صحیح ہے۔میں یہاں آنیوالے معززمہمانان گرامی کاایک بارپھرشکریہ اداکرتاہے خصوصی طورپریہاں موجودہیں ۔
باباعرفان ملک ،استادنقی علی خان ،اشرف خان لودھی ،شفیق راجہ ،راناافضال ،ڈاکٹرفیصل ،خالدبخاری، میاں لطیف ،پرویزسرویا،سلیم ،اشفاق( گلف نیوز)،اقتدارنقوی ،امتیاز،جاویدورک ،وائس پریذیڈنٹ طارق رشید،اقبال بھٹی ،زبیربخاری ،جسٹس توقیر،حاجی جمیل ،مصدق اکرام ،حیدرعلی سنی اورجن اصحاب کانام بھول چوک سے رہ گیاہے میں معذرت چاہتاہوں۔
حاجی جمیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہابی بی کی سالگرہ مبارک ہواور میں جاویدگجرکاشکریہ ادا کرتاہوں کہ وہ یہاں کینیڈامیں پاکستان پیپلزپارٹی کانام زندہ رکھے ہوئے ہیں اورکوئی بھی خاص دن خالی جانے نہیں دیتے اوردوستوں کاجمع کرلیتے ہیں ۔میں یہاں کہناچاہوگاکہ بے نظیربھٹوکی جوخدمات پاکستان کیلئے ہیں انہیں بھلایانہیں جاسکتاتمام دنیاکومعلوم تھاکہ اگربی بی پاکستان گئیں توشہیدکردی جائینگی ۔
ہمارے ایک دوست دانیال ابراہیم نے نیویارک میں بی بی سے کہاکہ آپ کی جان کوخطرہ ہے آپ پاکستان نہ جائیں توبی بی شہیدکاجواب تھاکہ دانیال زندگی موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اگرمیں یہاں مرگئی تومٹی ہوجائونگی اوراگرپاکستان گئی توامرہوجائونگی ۔اللہ تعالیٰ نے بی بی کوشہادت کارتبہ دیااورامرکردیارہتی دنیاتک بی بی شہیدکانام رہے گا۔بی بی کوسلام ،بھٹوفیملی کوسلام ۔جئے بھٹو

