ٹورنٹو:کورسو اٹالیا میں موٹر سائیکل اورکار تصادم ، موٹر سائیکل سوار ہلاک

ٹورنٹو:کورسو اٹالیا میں موٹر سائیکل سوار حادثے کے بعد ہلاک،ایک موٹر سائیکل سوار ہفتے کی صبح کورسو اٹالیا میں ایک اور گاڑی سے تصادم کے بعد ہلاک ہوگیا۔ٹورنٹو پولیس کو صبح 1:20 بجے سینٹ کلئیر ایونیو اور ڈفرن اسٹریٹ پر موٹر سائیکل اور گاڑی کے درمیان تصادم کی اطلاع دی گئی۔

مبینہ طور پر گاڑی مشرق کی جانب سفر کر رہی تھی اور ڈفرن اسٹریٹ پر شمال کی طرف مڑ رہی تھی جبکہ موٹر سائیکل سوار سینٹ کلئیر پر مغرب کی جانب سفر کر رہا تھا۔موٹر سائیکل گاڑی کے دائیں پچھلے مسافر دروازے سے ٹکرا گئی اور موٹر سائیکل سوار باہر نکل گیا۔موٹر سائیکل چلانے والا 32 سالہ شخص کو جان لیوا زخموں کے ساتھ اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
گاڑی کی ڈرائیور، 22 سالہ خاتون، موقع پر موجود رہی اور افسران کے ساتھ تعاون کیا۔ پولیس نے پہلے کہا تھا کہ ملوث گاڑی موقع پر نہیں رکی۔اگر کسی نے تصادم دیکھا ہو تو وہ پولیس سے رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں