ٹورنٹو (شو بز رپورٹر)روبینہ فیصل کی نئی فلم ’’کلیسامیرے آگے‘‘ (Jadrotan Todoor) کا عالمی پریمیئر 30 نومبر کو ٹورنٹو کے مقامی سنیما ہال میں منعقد ہوگا۔یہ فلم معروف فلم ساز و ہدایتکار روبینہ فیصل کی نئی پیشکش ہے، جو اپنی موضوعاتی گہرائی اور سماجی بیداری پر مبنی کہانیوں کے باعث عالمی سطح پر پہچانی جاتی ہیں۔
فلم میں پاکستانی نژاد گلوکارہ رمانت علی نے اپنی دلکش آواز کا جادو جگایا ہےاورگانا’’جندوطناں توں دور‘‘گاکرفلم کی موسیقی کوچارچاندلگادئیے ہیں۔ اس فلم کیلئےخصوصی طور پر موسیقی بھی امانت علی نے ترتیب دی۔پاکستانی گلوکارہ رمانت علی کی آواز میں ترتیب دی گئی موسیقی نے مداحوں کے دل جیت لیے، استاد انورخورشید بھی تقریب میں شریک ہوں گے.
تقریب میں شائقین فلم کی ٹیم سے ملاقات اور فلم کے پسِ منظر پر گفتگو کا موقع بھی حاصل کر سکیں گے۔روبینہ فیصل کا کہنا ہے کہ”یہ فلم صرف کہانی نہیں بلکہ ایک جذباتی سفر ہے، جو محبت، رشتوں اور انسانیت کے احساس کو ایک نئے زاویے سے پیش کرتی ہے۔”
فلم کی شوٹنگ پاکستان اور کینیڈا کے مختلف مقامات پر کی گئی۔موسیقی اور پسِ منظر کی دھنیں عالمی معیار کی ہیں۔پریمیئر کے موقع پر پاکستانی و کینیڈین فلمی حلقوں کی نمایاں شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
فلم ’’کلیسامیرے آگے‘‘ روبینہ فیصل کے تخلیقی سفر کا ایک نیا باب ہے، جو فن، ثقافت اور انسانی احساسات کے ملاپ کو منفرد انداز میں پیش کرتی ہے۔کینیڈا میں اس فلم کا پریمیئر جنوبی ایشیائی کمیونٹی کیلئےایک یادگار ثقافتی موقع ثابت ہوگا۔

