ٹورنٹو سٹی ہال میں میئر اولیویا چاؤ اور ڈپٹی میئر عاصمہ ملک کاافطار ڈنر

ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اولیویا چاؤ اور ڈپٹی میئر عاصمہ ملک کی جانب سے ٹورنٹو سٹی ہال کے میئر چیمبر میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت مختلف کمیونٹیز کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران روزہ افطار کرنے کے ساتھ باہمی ہم آہنگی، بین المذاہب احترام اور کمیونٹی روابط کے فروغ پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان احترام اور یکجہتی کی علامت قرار دیا۔

میئر اولیویا چاؤ اور ڈپٹی میئر عاصمہ ملک نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک ہمدردی، خدمت اور کمیونٹی کو قریب لانے کا پیغام دیتا ہے، اور ٹورنٹو جیسے کثیر الثقافتی شہر میں ایسی تقریبات مختلف برادریوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔