ٹورنٹو( اشرف لودھی سے)وزیر اعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو اور ڈپٹی وزیراعظم کرسٹی فری کینیڈا ٹورنٹو کے شہر مسی ساگا پارلیمانی سیکرٹری اقرا خالد کے ساتویں باربی کیو کی تقریب میں خصوصی آمد۔وزیر اعظم نےاپنے ہاتھ سے مہمانوں کے لیے بار بی کیو تیار کیا ۔وزیر اعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو کی آمد کے موقع پر لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
تقریب میں مختلف حلقوں کے رہنے والے اورمختلف زبانیں بولنے والے لوگوں نے بھرپور شرکت کی اورمسی ساگاشہر کی نومنتخب پارلیمانی سیکرٹری اقرا خالد کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو لوگوں میں گھل مل گئے.مہمانوں نے وزیر اعظم کے ساتھ تصویریں اور سیلفیاں بنوائی۔تقریب میں آئے ہوئے لوگوں نے اپنے اپنے علاقائی رقص بھی پیش کئے.