ٹورونٹو:آصف جاویدکا مرزا نسیم بیگ کے اعزاز میں افطار ڈنر

ٹورونٹو (نمائندہ خصوصی) کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت مرزا نسیم بیگ کے اعزاز میں آصف جاوید کی جانب سے افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ٹورونٹو کی پاکستانی-کینیڈین کمیونٹی کی ممتاز شخصیات پاکستان پیپلزپارٹی کینیڈا کے صدرچوہدری جاویدگجر،اشرف خان لودھی،بنٹی جٹ،شعیب ناصر ،افتخارچوہدری ،باباعرفان ملک ،چائے پراٹھا ریسٹورنٹ کے روح رواں طاہراور بشارت ریحان نے شرکت کی اور مرزا نسیم بیگ کی سماجی خدمات کو سراہا۔

مرزا نسیم بیگ پچھلے دو ماہ پاکستان میں مصروف رہنے کے بعد گزشتہ ہفتے ٹورونٹو تشریف لائے ہیں۔مرزا نسیم بیگ ٹورونٹو کی پاکستانی کمیونٹی میں اپنی سماجی خدمات کی بنیاد پر قدر و عزت کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ میئر آف مسی ساگا نے مرزا نسیم بیگ کی خدمات کے اعتراف میں پچھلے دنوں انہیں سٹی آف مسی ساگا کی اعزازی چابی پیش کی تھی۔اس کے علاوہ، مرزا نسیم بیگ کو کنگ چارلس میڈل سے بھی نوازا گیا ہے، جو ان کی خدمات اور کمیونٹی میں نمایاں کردار کا اعتراف ہے۔