امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ان کے بوائے فرینڈ ٹریوس کیلسی منگنی کرنے کے خواہشمند ہیں تاہم دونوں کو اس حوالے سے کوئی جلدی نہیں ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں شخصیات منگنی کرنے کے حوالے سے جلدی نہیں کر رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ ٹریوس کیلسی کے ساتھ ہی کرسمس گزارنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں اور امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹیلر سوئفٹ اپنے اور ٹریوس کیلسی کے اہلِ خانہ کے لیے دعوت کا اہتمام بھی کریں گی۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 34 سالہ ٹیلر سوئفٹ کا 35 سالہ ٹریوس کیلسی کے ساتھ رشتہ اور معاملات سنجیدہ ہیں، وہ ان کے ساتھ بہت خوش بھی دکھائی دیتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریوس کیلسی اچھے اور شریف انسان ہیں، یہ واضح ہے کہ وہ ٹیلر سوئفٹ سے محبت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی 2023ء سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔