ڈیوس کپ میں ویتنام کو ہراکر فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا جہاں انڈونیشیا سے جوڑ پڑے گا
لاہور (بیورو رپورٹ) ڈیوس کپ جونیئرز میں پاکستان نے ویتنام کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، چوتھے راؤنڈ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مطاہرہ کرتے ہوئے ویتنام کو دو ایک سے زیر کیا، سنگلز میں میکائیل علی بیگ نے چھ، تین اور چھ ایک سے میدان مارا۔

فیصلہ کن ڈبلز میں حمزہ رومن اور ابوبکر طلحہ کی جوڑی نے بھی سٹریٹ سیٹس میں کامیابی سمیٹی۔۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ انڈونیشیا سے ہوگا۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوۓ امید ظاہر کی ہے کہ وہ فائنل میں بھی اسی جذبے سے کھیلتے ہوۓ کامیابی حاصل کریں گے۔


