دبئی: (آئی سی سی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپس کی آئیکونک پرفارمنس کا اعلان کر دیا، جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا نام بھی شامل ہے۔
آئی سی سی کے مطابق شاہد آفریدی کو 2009ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آل راؤنڈ کارکردگی پر فہرست میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے سیمی فائنل میں 51 رنز بنائے اور 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فائنل میں 40 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
دیگر آئیکونک پرفارمنس میں 2007ء میں یووراج سنگھ کے ایک اوور میں 6 چھکے، 2010ء میں مائیک ہسی کی 24 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز، 2012ء میں سنیل نارائن کی 3 وکٹیں، 2014ء میں رنگانا ہیراتھ کی 5 وکٹیں اور 2016ء کے فائنل میں کارلوس بریتھویٹ کے مسلسل 4 چھکے شامل ہیں۔
اسی طرح 2021ء کے فائنل میں مچل مارش کی 77 رنز کی اننگز، 2022ء میں بین اسٹوکس کے ناقابلِ شکست 52 رنز اور 2024ء میں ویرات کوہلی کی 76 رنز کی شاندار اننگز کو بھی آئیکونک قرار دیا گیا۔

