ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دیدی۔

اسکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں پر آسٹریلیا کو 181رنز کا ہدف دیا تھا جسے آسٹریلیا نے 19.4 اوورز میں مکمل کرلیا۔

آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد اسکاٹ لینڈ کے جارج منسی نے 35، برینڈن میک مولن 60 اور رچی بیرنگٹن نے 31 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 42 رنز بناکر ایک اچھا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

آسٹریلیا کے بولر گلین میکسویل نے 4 اوورز میں 44 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بعدازاں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 68 اور مارکس اسٹوائنس 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم گروپ بی میں تمام میچز جیت کر پہلی پوزیشن پر ہے۔

اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کے تین میچز میں پانچ پوائنٹس تھے۔ اسکاٹ لینڈ نے دو میچ جیتے ہیں جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں