ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سُپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آج مدمقابل

کولمبو: (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ‌کونسل کے زیر اہتمام جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔سُپر ایٹ مرحلے کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیم شام کوکولمبو میں پریکٹس سیشن کرے گی، جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی میچ سے قبل دوپہر کے وقت ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ اہم مقابلہ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ سُپر ایٹ مرحلے میں پاکستان ٹیم کو اپنے اگلے میچز انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف بھی کھیلنے ہیں، جو سیمی فائنل تک رسائی کیلئےنہایت اہم تصور کیے جا رہے ہیں۔