دبئی(بھارتی میڈیا، آئی سی سی، پی سی بی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے اعلان کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرنے والے عمران خواجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر کے معاملے پر بات چیت کا ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ پاکستان کو کھیلنے پر آمادہ کیا جا سکے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خواجہ سے موجودہ صورتِ حال میں پلے دی پیس میکر کا کردار ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے اتوار کو 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال آئی سی سی کو باضابطہ طور پر اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے آگاہ کرنے کی کارروائی مکمل نہیں کی۔

