ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ:بھارت نے پاکستان سے فتح چھین لی

نیویارک :کرکٹ ورلڈکپ،بھارت نے پاکستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی،6رنز سے شکست دے دی،پاکستانی بلے بازی ایک بار پھر فلاپ۔
پاکستان کو جیت کے لیے 120 رنز درکار تھے جس سے لگ رہا تھا کہ پاکستان باآسانی یہ ہدف حاصل کرلے گا لیکن بھارتی گیندبازوں نے پاکستانی بیٹرز کی ایک نہ چلنی دی،پاکستانی بلے باز کھل کر کھیلنے میں بری طرح ناکام رہے ۔

محمد رضوان 31 رنز بنا کر نمایاں رہے،انہوں نے 44 گیندیں کھیلی جس میں 1 چوکا اور ایک چھکا شامل ہے،نسیم شاہ 10 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 3،ہارڈیک پانڈیا نے 2جبکہ ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

امریکا اور اب بھارت کےہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر تقریبا ختم ہوچکا ہے ،اب صورت حال اگر مگر پر آچکی ہے لیکن یہ صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کی وطن واپسی یقینی ہے۔

پاکستان کی جانب سے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا جس کے باعث بھارتی بلے باز کھل کر کھیلنے میں ناکام رہے۔

بھارت کی پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی،ویرات کوہلی 4 جبکہ روہت شرما 13 رنز پر پویلین لوٹے۔

اکشر پٹیل اور ریشبھ پنٹ کی جانب سے مزاحمت کا سامنا دیکھنے کو ملا تاہم اکشر پتیل 20 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

ریشبھ پنٹ نے 42 رنز کی اننگز کھیلی اور کیچ آئوٹ ہوئے،بھارت کے 7 بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث روف نے 3،3 جبکہ محمد عامر نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابراعظم نے کہا کہ پہلے میچ میں جو ہوا وہ ہم بھول کر آگے بڑھ چکے ہیں،آج کےمیچ میں سو فیصد دینے کی کوشش کریں گے ،بھارت کیخلاف میچ میں بہت زیادہ حوصلہ ملتا ہے ،آج کے میچ میں اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو فیلڈنگ ہی کرتے ،ہمارے لیے پہلے بیٹنگ کرنا چیلنجنگ ہوگا۔

پاک بھارت میچ کا ٹاس آدھے گھنٹے تاخیر کے باعث ساڑھے سات بجے ہوا،نیویارک میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی تھی جس کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا تھا ۔

دوسری جانب دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچنے کے بعد گرائونڈ میں آچکی ہیں،دنیا بھر میں موجود شائقین کرکٹ کی جانب سے ٹاس ہونے اور میچ شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار کیا جارہاہے،نیسااسٹیڈیم کے اندراور باہر پاکستانی اور بھارتی پرچموں کی بہار ہے۔

دونوں ملکوں کے شائقین کرکٹ اپنی اپنی ٹیم کوسپورٹ کرنے اور ان کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

راولپنڈی میں بلیور ورلڈ سٹی کی جانب سے پاک بھارت میچ دکھانے کے لیے فین پارک کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں پر بڑی اسکرین پر ہائی وولٹیج میچ دکھایاجارہا ہے۔

سب شائقین کرکٹ کو پاک بھارت میچ کا شدت سے انتظار ہے، تجربے میں روہت شرما اور ویرات کوہلی آگے ہیں، مگر رنز کے اعتبار سے بابراعظم اور محمد رضوان دنیا کی بہترین اوپنگ جوڑی ہے۔

دنوں ٹیمیں اہم میچ کیلئے فائنل الیون کا انتخاب تو میچ سے قبل کریں گی۔ تاہم ہائی وولٹیج ٹاکرے کیلئے دونوں ٹیموں کے پاس دنیا کےبہترین کھلاڑی موجود ہیں۔

ورلڈ کپ میں پاک بھارت ورلڈ کلاس مقابلے کیلئے ٹاپ کلاس کھلاڑی میدان میں اتریں گے، بھارت کی جانب سے تجربے میں روہت شرما اور ویرات کوہلی آگے مگر رنز کے اعتبار سے بابراعظم اور محمد رضوان کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

پاکستان کے پاس پاور ہیٹنگ ڈپارٹمنٹ میں فخرزمان، عثمان خان، اعظم خان اور افتخار احمد موجود ہیں جبکہ بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو اور رشبھ پنت بھی حریفوں کے چھکے چھڑانے میں مقبول ہیں۔

آل راونڈرز میں بلیو شرٹس کے پاس ہاردیک پانڈیا اور رویندرا جدیجا تو گرین شرٹس کے پاس عماد وسیم اور شاداب خان ہیں، انڈین ٹیم کے پاس ورلڈ کلاس کلدیپ یادیو اور ہماری ٹیم میں مسٹری اسپنر ابرار احمد موجود ہیں۔

فاسٹ بولنگ میں پاکستان کے پاس محمد عامر، حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی موجود ہیں جبکہ بھارت کی جانب سے بمرا، سراج اور ارشدیپ میدان میں اتریں گے۔

شائقین کرکٹ کو روایتی حریفوں، پاک بھارت، کے درمیان شاندار ٹاکرے کی امید ہے۔ پوری دنیا میں شائقین کرکٹ بے صبری سے پاک بھارت میچ کا انتظار کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں