ٹی 20 ورلڈکپ: انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم

سری لنکا( آئی سی سی رپورٹس) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں انگلینڈ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 8 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئےمقابلہ کر رہی ہیں، جن میں انگلینڈ نے سپر ایٹ مرحلے میں سری لنکا اور پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کر کے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔

سیمی فائنل کی دوڑ میں گروپ 1 سے جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بھارت اور زمبابوے جبکہ گروپ 2 سے نیوزی لینڈ، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں تاحال مقابلے میں موجود ہیں۔ایونٹ میں کل نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان اہم ترین میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔