نیویارک (اسپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں امریکی ٹیم نے فاسٹ بولر احسان عادل کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
آئی سی سی ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے احسان عادل کی یو ایس اے ٹیم میں شمولیت کی باضابطہ اجازت دے دی۔ انہیں جسدیپ سنگھ کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔احسان عادل اس سے قبل پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 3 ٹیسٹ اور 6 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیل چکے ہیں۔

