ٹی20 اوور 40 ورلڈکپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

کراچی(سپورٹس ڈیسک)نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پہلے ٹی20 اوور 40 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 150 رنز بنائے۔ ندیم جاوید (24)، فواد عالم (24) اور عبدالرزاق (19) نے مفید اننگز کھیلیں، تاہم آسٹریلیا کے مارک کلیری نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں آسٹریلیا نے 151 رنز کے ہدف کا تعاقب کیا۔ اسٹیو ناٹل نے 40 گیندوں پر 47 رنز بنائے، اسٹیون پالسن نے 34 گیندوں پر 42 رنز جوڑے، اور ناصر جلیل نے 10 گیندوں پر 25 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی۔

پاکستان کی جانب سے فواد عالم نے 16 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں، مگر یہ ٹیم کو فتح دلانے کے لیے کافی نہ ہو سکی۔اس ورلڈکپ میں 12 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا اور مجموعی طور پر 42 میچز کراچی کے مختلف مقامات پر منعقد ہوئے۔