احمد آباد (سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سُپر ایٹ مرحلے کے گروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی، جس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہوگئی جبکہ بھارت کو بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع مل گیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=KxDVIA-s5-E
احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ جیسن ہولڈر نے 49 رنز بنائے جبکہ روماریو شیفرڈ 52 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی اینگیڈی نے 3، کگیسو رباڈا اور کوربن بوش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں جنوبی افریقہ نے 177 رنز کا ہدف 17ویں اوور کی پہلی گیند پر صرف ایک وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا۔ کپتان ایڈن مارکرم نے 82 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ کوئنٹن ڈی کوک 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ریان رکیلٹن نے 45 رنز کی اننگز کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ سُپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 107 رنز سے شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76 رنز سے ہرانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ فی الحال ویسٹ انڈیز 2 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور جنوبی افریقہ 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، تاہم جنوبی افریقہ کا نیٹ رن ریٹ کم ہے۔

