ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 5 وکٹ سے ہرا دیا

نئی دہلی ( آئی سی سی) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ون میچ میں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 5 وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

نئی دہلی میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 153 رنز بنائے، سکندر رضا نے 43 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ نے 154 رنز کا ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقہ نے ایونٹ میں اپنا ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھا۔جنوبی افریقہ کا سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ 4 مارچ کو کولکتہ میں ہوگا۔