ٹی20 ورلڈ کپ: کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12رنز سے ہرادیا

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے 13ویں میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 137 رنز بنائے اور حریف ٹیم کےلیے 138 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔ تعاقب میں آئرلینڈ ٹیم 7 وکٹ پر 125 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے مارک ایڈائر 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جارج ڈوکریل 30 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس سے قبل کینیڈا کی طرف نیکولس کیرٹن نے 49 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے اس دوران 2 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔

آئرلینڈ کی طرف سے آئرلینڈ کے کریگ ینگ اور مک کارتھی نے2 ،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل آئرلینڈ نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

گروپ اے کی ٹیموں میں شامل آئرلینڈ اور کینیڈا کا ایونٹ میں یہ دوسرا میچ ہے، دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایونٹ کے پہلے میچ میں کینیڈا کو امریکا نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹ سے ہرایا تھا۔
آج کھیلے گئے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، اسکاٹ لینڈ نے 156 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 18.3 اوورز میں حاصل کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں