پارا چنار میں طوری بنگش قبائل کا جرگہ، ڈی سی پر حملے کی مذمت

پاراچنار میں طوری بنگش قبائل کا ہنگامی جرگے، کرم میں ڈی سی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ ضلع کرم پاراچنار میں طوری بنگش قبائل کا جرگہ جس میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

عمائدین جرگہ نے کہا کہ ضلع کرم میں ڈپٹی کمشنر اور دیگر سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ افسوسناک ہے، امن معاہدے کے باوجود فائرنگ کا واقعہ امن معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

عمائدین جرگہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ضلع کرم میں علاقوں میں تین ماہ سے زائد عرصے سے آمد ورفت کے راستے بند ہیں، انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے باعث اسی ٹرکوں پر مشتمل قافلہ تاحال روانہ نہیں ہوسکا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں