سابق صدر سپریم کورٹ بار علی احمد کرد کا کہنا ہے کہ پارلیمان کے ممبر نے ترمیم کا مسودہ تک نہیں دیکھا، ہاتھ پہلے سے کھڑے کیے ہوئے ہیں کہ ترمیم کے حق میں ہیں۔کراچی میں سپریم کورٹ بار کے سابق صدر علی احمد کرد نے ایک تقریب سے خطاب کیا۔ان کا کہنا ہے کہ لائی جانے والی ترامیم آئین کے چہرے پر داغ کی صورت ہوں گی۔
علی احمد کرد کا مزید کہنا ہے کہ ہم آئینی ترمیم نہیں کرنے دیں گے، 2007ء کی وکلاء تحریک صرف پاکستان نہیں، دنیا کی تاریخ میں سنہرا باب ہے۔سپریم کورٹ بار کے سابق صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ کی تاریخ کا دلدادہ ہوں، یہاں صوفیائے کرام اور بڑی بڑی شخصیات آئی ہیں۔