پاسدارانِ انقلاب فورس نے خلیج میں تیل کے دو جہازوں کو قبضے میں لے لیا

تہران(ایرانی میڈیا)ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس نے خلیجی پانیوں میں تیل کے دو جہازوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب فورس کا کہنا ہے کہ دونوں جہاز 10 لاکھ لیٹر سے زائد تیل اسمگل کرکے لے جا رہے تھے۔پاسدارانِ انقلاب فورس کے مطابق جہازوں پر موجود غیر ملکی عملے کے 15 افراد کو قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔