تہران (ایرانی میڈیا، عالمی خبر رساں ادارے)ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ڈھونڈ کر قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نیتن یاہو اب تک زندہ ہے تو اس کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونیوں کے قدم اکھڑ رہے ہیں اور اسرائیل کے مختلف علاقوں میں مسلسل سنائی دینے والی ایمبولینسوں کی آوازیں ہماری کارروائیوں کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہیں۔بیان کے مطابق ایران نے جنگ کے دوران دیوہیکل میزائلوں کے ذریعے اسرائیل کے صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

